ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ  : نابالغہ سے  جسمانی تعلقات کا الزام : ملزم پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار

کمٹہ  : نابالغہ سے  جسمانی تعلقات کا الزام : ملزم پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار

Fri, 06 Jul 2018 20:48:24    S.O. News Service

کمٹہ :6/ جولائی (ایس او نیوز) نابالغہ کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے حاملہ کا الزام عائد کرکے لڑکی کی ماں گوکرن  پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کا واقعہ کمٹہ تعلقہ کے ہیرے گتی میں پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت ہیرے گتی گرام پنچایت حدود کے اینی مڈی مضاف کے مکین روی چندر منجوناتھ ہلیر (24) کے طورپر کی گئی ہے۔ والدہ کی طرف سے دائر کردہ شکایت میں کہاگیا ہے کہ ملزم نے پیار کاناٹک رچا کر اپنی بیٹی کو جنسی طورپر استعمال کیا ہے۔ ملزم روی چندر پچھلے ایک سال سے 17سالہ لڑکی کے ساتھ محبت کرنےکی بات کہی گئی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کو جنسی طورپر استعمال کرنے سے لڑکی حاملہ ہوکر  6ماہ ہوگئے  ہیں۔ معاملے کو لے کر لڑکی کی ماں نے گوکرن پولس پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ پولس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم روی چندر کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار عدالت میں پیش کیا جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: